جموں و کشمیر میں لگاتار بڑھ رہے ٹارگٹ کلنگ کے معاملے کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بابا چنچل سنگھ نے پاکستان کو زمہ دار ٹھرایا اور اقوام متحدہ سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بابا چنچل سنگھ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جب سے کشمیر میں ٹورزم بڑھنے لگا ہے اور امن و سکون قائم ہونے لگا ہے تب سے پاکستان کی پشت پناہی والے عسکریت پسند اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے بے قصوروں کا قتل کرنے لگے ہیں۔ بابا چنچل سنگھ نے ہلاکتوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد انجام تک پہنچایا جائے۔ BJP blames Pakistan for targeted killings in J&K
مزید پڑھیں:
Bank Manager Shot Dead: کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کا حملہ، بینک منیجر ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں ٹارگیٹ کِلِنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل کولگام میں ایک خاتون ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اس کے بعد سے جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر احتجاج کئے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے کشمیری پنڈتوں کا مطالبہ ہے کہ تمام مہاجر سرکاری ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے۔