ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: انوراگ ٹھاکر بی جے پی کے الیکشن انچارج مقرر - جموں وکشمیر میں آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات، جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے 19 دسمبر کے درمیان آٹھ مرحلوں میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو ہوگی۔

ڈی ڈی سی انتخابات: انوراگ ٹھاکر بی جے پی کے الیکشن انچارج مقرر

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 7:20 AM IST

جموں و کشمیر میں آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے بی جے پی رہنما انوراگ ٹھاکر کو پارٹی کا انتخابی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے 19 دسمبر کے درمیان آٹھ مرحلوں میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو ہوگی۔

اتوار کے روز بی جے پی کے ارون سنگھ کے دستخط شدہ ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے سربراہ جے پی نایئڈو نے خود انوراگ ٹھاکر کی تقرری کی ہے۔ اس کے لیے ٹھاکر کے دو نائب مقرر کر دیے گئے ہیں جن میں ترجمان سید شاہنواز حسین اور ہریانہ کے رکن پارلیمان سنجے بھاٹیا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری

وہیں گزشتہ روز جموں و کشمیر کانگریس کے سربراہ غلام احمد میر نے کہا ہے کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں حصہ لے گا اور ان لوگوں کو شکست دینے کی کوشش کرے گا جو جموں و کشمیر میں زبردستی قوانین نافذ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی نے لداخ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابات اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ گزشتہ برس دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد یہ پہلا انتخاب ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.