اس ریلی کی شروعات آج ضلع پلوامہ کے قصبے اونتی پورہ سے کی گئی۔
بائیک ریلی میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز لیے ہوئے تھے جن پر ڈرگس فری سوسائٹی کی تحریریں رقم کی گئی تھی۔
اس ریلی کا مقصد لوگوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ ملک میں روز بروز بڑھتے ہوئے منشیات کے واقعات پر قابو پایا جاسکے۔
واضح رہے کہ یہ بائیک ریلی اپنی نوعیت کی پہلی بائیک ریلی ہوگی جس کے زریعے سے لوگوں کو منشیات کے زہر سے نجات دلانے کے لیے بیداری کی جارہی ہے تاکہ سماج سے منشیات جیسے بدعات کو اکھاڑ پھینکا جاسکے۔