ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: ریستوران بند ہونے سے لوگ روز گار سے محروم - بجبہاڑہ ای ٹی وی بھارت خبر

جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم چینہ وُڈر نامی علاقہ جو ایپل ویلی کے نام سے مشہورہے۔اس علاقہ کانام ایپل ویلی اس لئے رکھا گیا کیونکہ مذکورہ علاقہ میں تا حد نگاہ لہلہاتے سیب کے باغات نظر آتے ہیں۔ جو سیاحوں کواپنی جانب راغب کرتے ہیں ۔

لوگ روز گارسے محروم
لوگ روز گارسے محروم
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 4:35 PM IST

محکمہ سیاحت کی جانب سے اگرچہ چند سال قبل سیاحوں کو راغب کرنے کے لئےمذکورہ علاقے میں بلو ہل رسارٹ (ریستوران) کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ اس ریستوران کے صحن میں نہ صرف سیب کے باغیچے موجود ہیں بلکہ مقامی افراد بھی یہاں ملازمت بھی کرتے تھے۔

لوگ روز گارسے محروم

یہ ریستوراں محکمہ باغبانی سے منسلک ہے۔ کیونکہ ریستوراں کے چاروں اطراف سیب کے باغات کا دلفریب نظارہ ہے۔ جوکہ ریستوراں کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیتی ہے۔ ایپل ویلی کی اسی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے لوگ یہاں آتے تھے۔ اور خوبصورت باغات کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہ یہاں کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہوتے تھے۔

بلو ہل رستوراں میں قیام پذیردوکانداروں کے مطابق انہوں نے 2019 میں چینہ وڈر میں دوکانیں معاہدہ پر لی تھیں۔ تاہم تھوڑے دنوں کے بعد ہی مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی عمل میں لائی گئی۔ جس کی وجہ سے کشمیر میں تمام تجارتی سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئیں۔ اور سال 2020 میں کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے چینہ وڈر میں قائم ریستوراں کو آگ لگائی دی گئی ۔جس کے بعد چینی وڈدر کو سیاحوں کے لئے بند کردیاگیا۔، نتیجتاً ریستوراں کے ارد گرد کے تمام دکاندار اپنی روزی روٹی سے محروم ہو گئے۔

مقامی دوکانداروں کا کہنا ہے کہ جب سے یہ رستوراں نذر آتش کیا گیا ہے، تب سے ہم نے کئی بار محکمہ سیاحت کے اعلی آفیسرز کو اس کے بارے میں آگاہ کیا ۔اور اس ریستوراں کو از سر نو تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیاتھا ۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے آج تک اس پر کوئی خاص توجہ دی گئی ۔جس کا نتیجہ یہ ہے کہ کئی نوجوان بے روز گار ہو گئے، جبکہ دوکانیں بند ہوجانے جانےکے نتیجے میں ان کے اندر رکھا گیا مال بھی خراب ہو چکا ہے

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب اس سلسلے میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جی این ایتو سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں اپل ویلی چینہ وڈرکا جائزہ لیا ہے۔ جو کہ محکمہ سیاحت کی طرف سے ایک اچھا اقدام اٹھایا گیا تھا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ جگہ کو منفرد بنانے کے لئے ہم نے باضابطہ طور پر رقم مقرر کی ہے۔اور آنے والے دنوں میں باضابطہ طور پر عملی اقدمات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریسارٹ کی وجہ سے نہ صرف سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا بلکہ محکمہ باغبانی کو بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.