ETV Bharat / state

ترال میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت پروگرام منعقد

ضلع پلوامہ کے ترال کے مندورہ اور پنیر جاگیرگاوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے پروگرامز کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ Bharat Viksit Yatra Programmes

ترال ۔۔وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 3:10 PM IST

ترال میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت پروگرام منعقد

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹیم جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع مندورہ اور پنیر جاگیر گاوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے پروگرامز کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔اس پروگرام میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ترال محمد اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے وکست بھارت سنکلپ یاترا آؤٹ ریچ پہل کی اہمیت کے بارے میں بات کی، جب کہ مختلف محکموں کے افسران نے فلاحی سکیموں کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔پروگرام کے دوران اسکولی بچوں نے کئی ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد افسران نے ان کی شاندار کارکردگی پر ان کی سراہنا کی۔

یہ بھی پڑھیں:سوپورمیں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی ڈی او ترال ڈاکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ بھارت وکست یاترا کا مقصد لوگوں تک پہنچنا، بیداری پیدا کرنا اور صاف صفائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی ، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کے تحفظ، مناسب غذائیت، معتبر حفظانِ صحت ، پینے کے صاف پانی وغیرہ جیسی فلاحی اسکیموں کے فوائد پہنچانا ہے ۔عام لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.