ETV Bharat / state

گنڈ اور کنگن کے بی ڈی اوز پر بدعنوانی کا الزام - کنگن اور گنڈ بلاک ڈویلپمنٹ افسران

وسطی  کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن اور گنڈ بلاک ڈیولپمینٹ کے افسران کے خلاف بی جے پی ورکرز نے بدعنوانی اور ڈیوٹی پر نہ رہنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔

گنڈ اور کنگن کے بی ڈی اوز پر بدعنوانی کا الزام

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 4:30 PM IST

بی جے پی ضلع صدر گاندربل غلام حسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈی اوز اپنے دفاتر میں موجود نہیں رہتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گنڈ اور کنگن کے بی ڈی اوز پر بدعنوانی کا الزام

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بی ڈی او کنگن چھٹیوں پر ہیں جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کے لوگ پریشان ہیں۔

بی جے پی ورکرز نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کنگن نے بتایا کہ 'کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا۔ عوام کا خدمت گار ہوں، عوام کی خدمت کروں گا۔''

سیاسی پارٹی سے وابستہ افراد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بی ڈی او کنگن نے منگل کے روز بتایا کہ چند خودغرض لوگوں نے اُن کی غیر موجودگی میں ان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہے اور گالی گلوچ کی۔

اُنہوں نے کہا کہ' جب سے کُرسی سمبھالی ہے پہلی بار کسی نے اُن پر بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں اور اس طرح سے دفتر میں گھس کر گالی گلوچ کی ہے۔'

اُنہوں نے کہا کہ محکمے کے اعلیٰ افسران سے چھوٹی لے کر تعزیت پرستی کے لئے گیا ہوا تھا۔

:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.