منڈی:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بلاک ترقیاتی کونسل کے چیئرمین شمیم احمد گنائی نے منڈی اور اتولی کے درمیان چلنے والی منی بس خدمات کا افتتاح کیا۔منی بس خدمات کی بحالی پر مقامی باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
ابی ڈی سی شمیم احمد نے کہا کہ اتولی کے باشندوں کی گزشتہ کئی عرصہ سے یہ مانگ تھی کہ اس دوردراز علاقہ کے لئے بس خدمات شروع کی جائے۔ان کے مطالبے کے مدنظر آج منڈی اور اتولی کے درمیان منی بس خدمات کا افتتاح کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ مقامی باشندوں نے کئی مرتبہ وفد کی شکل میں ملاقات کی ۔اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے سامنے بھی اس معاملے کو رکھا گیا۔ جس پر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے انجم ٹور اینڈ ٹریول کے ایجنٹ انجم صادق کی جانب سے منڈی تا اتولی منی بس سروس کی شروعات کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے کئی دوردراز کے علاقے ہیں جہاں کے لوگوں کی بھی بس خدمات بحال کرنے کی مانگ ہے۔بس خدمات کی بحالی سے لوگوں کو اس مہنگائی کے دور میں آمدورفت کی سہولیات میسر ہو سکے۔ عوام کے ساتھ ساتھ سکولی بچوں, تمام تر سرکاری محکموں کے ملازمین بھی اس بس سروس سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Almond-industry-declining: محمکہ باغبانی کی عدم توجہی کے سبب بادام صنعت زوال پذیر
انجم ٹور اینڈ ٹریول کے ایجنٹ انجم صادق نے کہا کہ ایک ماہ قبل اتولی, سڑوئی, چھیلہ ڈھانگری کا ایک وفد نے بھی مقامی لوگوں کے ہمرہ بس اڈا منڈی پہنچ کر مناسب کرایا کے ساتھ بس سروس شروع کرنے کی مانگ کی تھی۔لیکن موسم کے خراب مزاج کے سبب بس سروس شروع کی نہیں جاسکی تھی۔لیکن حالات بہتر ہوتے ہی بس خدمات کی بحالی ہوئی ہے۔ جن کی مانگ کو پورا کرتے ہوئے آج منڈی تا اتولی منی بس سروس کا مناسب کرایا کے ساتھ آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے اگر بس سروس کامیاب کی تو کس علاقہ کے لیے مزید گاڑیاں لگائی جائیں گی۔