اس دوران انہوں نے ٹکڑی، سین ٹھکرن اور ملہار میں محکمہ آر ڈی ڈی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے اعلی عہدیداروں کو پنچایت کے تعمیراتی کاموں میں خصوصاً منریگا میں فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر تیزی لانے کی ہدایت دی۔
محکمہ رورل ڈویلپمنٹ 'آر ڈی ڈی' کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ، انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ان علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں روزگار کی فراہمی ہو سکے اور زیادہ تعداد میں لوگوں کو روزگار دیا جا سکے۔
انہوں نے ضلع عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا جس میں ضلع میں ٹرانسمیشن لائنوں اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے اراضی کے حصول اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔