ETV Bharat / state

بارہمولہ: خستہ حال سڑک سے عوام پریشان - بارہمولہ ای ٹی وی بھارت خبر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے چار کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع سنگرامہ ہائگام سعیدآباد میں خستہ حال سڑک سے مقامی افراد کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔

خستہ حال سڑک سے عوام پریشان
خستہ حال سڑک سے عوام پریشان
author img

By

Published : May 26, 2021, 7:30 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع سنگرامہ ہائگام سعید آباد میں سڑک کی خستہ حالی سے مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

مقامی لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ آج سے دس سال قبل جب بصیر احمد خان ڈی سی بارہمولہ تھے۔ اس وقت اس سڑک کی تعمیر کی گئی تھی۔ تاہم اب تک اس سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے بی ڈی او سنگرامہ سے مذکورہ سڑک کو پختہ بنانے کے لئے بارہا رابطے کئے۔ مگر انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے بی ڈی او سنگرامہ طارق احمد سے بات کی تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے بات کرنے سے انکار کیا۔ تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند ایام میں تعمیراتی سرگرمیاں شروع کی جائینگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.