ETV Bharat / state

بینک اے ٹی ایم گارڈ قتل معاملہ: 'میرا بیٹا بے قصور ہے'

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 8:25 PM IST

Updated : Jan 25, 2021, 9:35 AM IST

جموں و کشمیر بینک اے ٹی ایم گارڈ قتل معاملے میں گرفتار کئے گئے بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں میں سے ایک وقاص بشیر کے والد بشیر احمد لون نے کہا کہ پولیس کو معاملے کی صحیح اور گہری جانچ پڑتال کرنی چاہئے کیوں کہ یہ کسی کی زندگی کا سوال ہے۔

بینک اے ٹی ایم گارڈ قتل معاملہ: 'میرا بیٹا بے قصور ہے'
بینک اے ٹی ایم گارڈ قتل معاملہ: 'میرا بیٹا بے قصور ہے'

جموں کے نانک نگر علاقے میں جے کے بینک کے اے ٹی ایم گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے بانڈی پورہ، کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں میں سے ایک نوجوان کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا بے قصور ہے لہذا پولیس معاملے کی صحیح اور شفاف طریقے سے تحقیقات کرے۔

گرفتار نوجوان وقاص بشیر کے والد بشیر احمد لون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو معاملے کی صحیح اور گہری جانچ پڑتال کرنی چاہئے کیوں کہ یہ ان دو نوجوانوں کی زندگی کا سوال ہے۔

بشیر احمد لون نے کہا کہ 'میرا بیٹا بے قصور ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پولیس اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔ پولیس کو جلد بازی میں اس نتیجے تک نہیں پہنچنا چاہئے کہ ان نوجوانوں کو قاتل گردانا جائے۔ دو ابھرتے طالب علموں کا کیریئر اور زندگی خطرہ میں ہے۔ یہ ہمارے تصور سے بالاتر ہے کہ وہ اس طرح کا جرم انجام دیں سکتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ وہ مقتول اے ٹی ایم گارڈ کے لواحقین سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں تاہم پولیس کو ان کے بیٹوں کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے چاہئیں۔'

بشیر احمد لون نے کہا کہ ' ہم پولیس سے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کے لیے کہہ رہے ہیں جس کا وہ دعویٰ کررہے ہیں۔ اس میں ہمارے بیٹوں کی شمولیت ظاہر ہوئی ہے لیکن آج تک ہمیں اس بات کا ثبوت نہیں دکھایا گیا۔'

بشیر نے بتایا کہ وقاص اپنے ماموں کے ساتھ نانک نگر علاقے میں کرائے کی رہائش گاہ پر جا رہا تھا جہاں واقعہ پیش آیا تھا اور وہ گذشتہ 22 روز سے وہاں موجود تھے۔'ان کا کہنا تھا کہ وقاص کے چچا جان لیوا بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ ان کے ساتھ چیک اپ کے لئے دہلی گئے تھے۔ وہ 22 دن پہلے دہلی سے واپس آئے تھے اور اس کے بعد سے وہ جموں میں کرایے پر رہائش پذیر تھے۔'بشیر نے بتایا کہ وقاص نے کک باکسنگ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل بھی جیتا ہے جبکہ انہوں نے سرینگر کے اسلامیہ کالج سےگریجویشن مکمل کی ہے۔'واضح رہے کہ 21 جنوری کو جموں کے نانک نگر کے سیکٹر 13 میں رات دس بجے کے قریب اے ٹی ایم میں گارڈ روم کے اندر جے اینڈ کے بینک کا ایک سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

دوسرے دن ایس ایس پی جموں شریدھر پاٹل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ' یہ قتل دو نوجوانوں نے کیا جن کی شناخت محمد کاشف لون اور وقاص بشیر لون کے طور پر کی گئی ہے دونوں بانڈی پورہ سے تعلق رکھتے ہیں۔'

Last Updated : Jan 25, 2021, 9:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.