عوام نے شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سینٹر کو چار سال پہلے صرف کاغذوں پر اپگریڈ کیا گیا، تاہم عملاً کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی ۔
بونہ کوٹ علاقے کے لوگوں نے اس وقت راحت کی سانس لی تھی جب علاقے میں قائم ایک طبی مرکز کو نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر کا درجہ ملنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔تاہم ابھی تک صرف کاغذی کاروائی ہی ہوئی ہے ۔
مقامی عوام نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی یہ طبی مرکز سب سینٹر تک ہی محدود ہے اور لوگوں کو طبی سہولیات فراہم نہیں ہو رہی ہیں ۔
اس وقت یہ طبی محمکہ صرف تین کمروں پر مشتمل ہے اور اس ہیلتھ سینٹر میں جدید ٹیکنالوجی کی مشینوں کا فقدان ہے ، ٹیسٹ کرانے کے لیے مریضوں کو ضلع ہسپتال کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔
مقامی عوام نے چار سال پہلے کیے گئے وعدے کو پورا نہ کرنے پرمقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بونہ کوٹ میں واقع اس طبی مرکز کو اپگریڈ کیا جائے ۔