جموں و کشمیر میں محکمہ ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ نے ضلع بانڈی پورہ میں واقع نادی ہال میں ایک روزہ بیداری کیمپ کا اہتمام کیا۔
جس میں ہینڈلوم دستکاروں اور کارکنان کے لئے مرکزی و ریاستی سرکار کی طرف سے جاری فلاحی پیکیج کی جانکاری فراہم کی۔
محکمہ کی جانب سے اس علاقے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم شارق احمد لون کی نگرانی میں پہلی بار بیداری کیمپ منعقد کیا گیا۔
کیمپ میں مختلف علاقوں کے متعدد ہینڈ لوم دستکار نے شرکت کی اور اور انہیں ہینڈلوم سیکٹر کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم کا کہنا تھا ہنر مند کو مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مائکرو کریڈٹ پلان اسکیم، جیون جیوتی یوجنا، بچوں کیلئے ایجوکیشن اسکالر شپ وغیرہ شامل ہیں۔
اس موقع پر بنکر کیمونٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں کہا گیا ہے کہ محکمہ کی جانب سے جاری اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔