بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے ہفتہ کے روز مختلف اضلاع کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے تمام محکموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ضلع انتظامیہ کی ترجیح ہے اس لئے تمام محکمے کو عوامی خدمات کے لئے کام کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر اویس نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ 'وہ بلیک ٹائپنگ کے عمل کو تیز کریں اور میک ڈیمائزیشن کے زیر التواء کاموں کو کم سے کم ممکنہ وقت میں مکمل کریں۔
انہوں نے آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی اور رورل ڈویلپمنٹ کے افسران پر بھی زور دیا کہ 'وہ ترقیاتی منصوبوں کے کام کو مقررہ وقت پر مکمل کریں۔
انہوں نے مرکزی قصبے اور آس پاس کے علاقوں کی خوبصورتی سے متعلق منصوبوں کا بھی جائزہ لیا، اور تمام اعلی عہدیداروں پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ملازمین کووڈ-19 کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل کریں اور کووڈ-19 کے ٹرانسمیشن کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر کووڈ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دیں۔