بانڈی پورہ میں 'معراج العلم' کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئرز، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس عاشق ٹاک، چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل بانڈی پورہ، صدر ٹریڈرز فیڈریشن بانڈی پورہ شمشاد احمد، سول سوسائٹی کے ممبران اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر اے ڈی سی نے تمام متعلقہ محکموں کو خصوصی طور پر کہا کہ' وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے متعلقہ کام پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام پائیں۔
کووڈ-19 وبائی امراض کے پیش نظر، اے ڈی سی نے وقف بورڈ احم شریف کے ممبروں سے کہا کہ وہ رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اس موقع پر معاشرتی دوری کا خیال رکھیں۔
محکمہ صحت سے کہا گیا کہ 'وہ شب معراج کے موقع پر عبادت گاہوں پر میڈیکل کیمپ لگائیں۔ حاجن، سمبل اور بانڈی پورہ کی میونسپل کمیٹیوں سے احم شریف کے مقام پر واقع بڑی بڑی مساجد، گلیوں، بائی لینوں اور مزار کمپلیکس کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی کو یقینی بنائیں۔