انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف وادی کشمیر کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوے سنگھ نے کہا کہ پولیس دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے۔ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے بعد وادی میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی سرگرمیوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی شدت پسند قرار دیئے جانے کے بعد پاکستانی حکومت کو مسعود اظہر کی جائیداد کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ اُس پر بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کر نی ہو گی۔
اقوام متحدہ نے بدھ کے روز جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی شدت پسند قرار دیا۔
مسعود اظہر پر پابندی کا عمل اس وقت ممکن ہوسکا جب سکیورٹی کونسل کی پابندی کمیٹی میں مسعود اظہر کو 'ممنوعہ فہرست' میں شامل کرنے کی سفارش پر چین نے 'تکنیکی روک' ہٹانے کا فیصلہ کیا۔