ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پابندی میں 19 اگست تک توسیع

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی میں مزید 20 دن کی توسیع کی ہے - بدھ کو شام دیر گئے جموں و کشمیر کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 19 اگست تک اس میں توسیع کردی گئی۔

4جی انٹرنیٹ پابندی میں 19 اگست تک توسیع
4جی انٹرنیٹ پابندی میں 19 اگست تک توسیع
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 10:47 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے-ادھر یو ٹی انتظامیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اس حکم نامے میں یہ واضح کیا ہے کہ جموں کشمیر میں فی الحال 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو معمولا ایسے ہی جاری رکھا جائے گا اور 19 اگست تک 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

4جی انٹرنیٹ پابندی میں 19 اگست تک توسیع
4جی انٹرنیٹ پابندی میں 19 اگست تک توسیع

قابل ذکر ہے کہ پچھلی دفعہ سپریم کورٹ میں بھی جموں و کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ کی بحالی کو لیکر معاملہ زیر بحث لایا گیا اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں سماعت 7 اگست کو متوقع ہےاس سے قبل بھی اس حوالے سے عدالت عالیہ نے مرکزی حکومت کی نوٹس میں یہ بات لائی جس میں انٹرنیٹ پر پابندی سے جموں وکشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کی صلاح دی گئی تھی تاہم ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کا حوالہ دے کر 4 انٹرنیٹ پر پابندی میں مسلسل توسیع کی گئی ہے .

خیال رہے کہ جب سے 2 انٹرنیٹ کو جموں و کشمیر میں بحال کیا گیا تب سے انتظامیہ کی جانب سے 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں بار بار توسیع کی جارہی ہے اور اس طرح سے یہاں مسلسل تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں -

قابل ذکر ہے کورونا وائرس کے دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران 4جی کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی دوسری جانب کیا جارہا ہے۔ ادھر لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے والے درجنوں اسکولی ادارے اور تعلیمی ماہرین بھی وادی میں 4جی انٹرنیٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس سے قبل متعدد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کی جانب سے بھی یہاں 4جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم انتظامیہ 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں بار بار توسیع کررہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.