ETV Bharat / state

Bajrang Dal, VHP Protest راجوری میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا احتجاج - مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر

رامبن ضلع میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان کی جانب سے راجوری کے ڈونگری علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں عام شہریوں کے قتل کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔ Bajrang Dal,VHP protest

راجوری میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل  کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 10:42 AM IST

رامبن :مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن وشو ہندو پرشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے گزشتہ روز ضلع راجوری کے ڈونگری علاقہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتججاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔ اس سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوگئی۔ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے احتجاج کے دوران پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مشتعل ہجوم نے پاکستان کے جھنڈے کو بھی نذرآتش کیا۔ راجوری میں ہوئے احتجاجی مظاہرے میں مقامی باشندے بھی شامل ہوئے۔ Bajrang Dal, VHP protest over terrorist attack in Rajouri Dhangri, at Ramban today

راجوری میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا احتجاج

وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے انہوں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وی ڈی سی کو مزید مستحکم بنایا جائے اور انہیں جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے تاکہ وہ اس طرح کے عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا سکے۔ احتجاج میں ویشو ہندو پریشد ضلع کے نائب صدر کشور سنگھ نے ایل جی منوج سنہا سے راجوری میں عسکریت پسندوں کے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی مانگ کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں وی ڈی سی کو مزید مستحکم کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:Rajouri Civilian Killings اقتدار میں براجمان لوگ سوائے تعزیت کے کچھ نہیں کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ گرامین دفاعی کمیٹیوں کو جدید ہتھیار دیا جائے تاکہ وہ عسکریت پسندوں سے مقابلہ کر سکے ۔وہ مضبوط ہوں گی تو عام لوگ بھی عسکریت پسندوں سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ان کاکہنا ہے کہ اگر سکیورٹی فورسز نے حادثے کی جگہ پوری تلاشی لی ہوتی تو مزید دو کمسن بچوں کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ Bajrang Dal, VHP protest over terrorist attack in Rajouri Dhangri, at Ramban today

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.