پلوامہ: وادی کشمیر میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کئی پروگرامز کے انعقاد کئے جاتے ہیں ان ہی پروگرامزمیں سے ایک بیک ٹو ولیج بھی شامل ہے۔اس کا مقصد عوام کے مسائل کو سرکار تک پہنچانا تھا اور عوام کی شکایت کا وقت پر ہی ازالہ کرنا تھا جس کا سلسلہ اب پھر جاری ہوگیا ہے۔ اس سلسلے کے تحت آج سے ضلع پلوامہ میں بیک ٹو ولیج پانچ کی شروعات جس کے دوران عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ساتھ دیہی علاقوں کو تعمیر وترقی کے راہ پر گامزن کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ضلع کی 190 پنچایتوں میں اس پروگرام کو انجام دیا جائے گا جس کے تحت آج ضلع کی 98 پنچایتوں میں اس بیک تو ولیج پانچ کی شروعات کی گئی جس کی نگرانی ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کررہے ہیں۔اس سلسلے کے تحت انہوں نے کئی پنچایت حلقوں کا دور کیا جہاں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ ان کے مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:National Ayurveda Day ڈوڈہ میں آٹھواں قومی آیوروید ڈے منایا گیا
اس سلسلے میں چودری یار محمد پوسوال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے جو بیک تو ولیج پروگرام چلائے گئے ہیں ان کے تحت کئی سارے ترقیاتی منصوبوں کو انجام دیا گیا ہے اور اس پانچ بیک تو ولیج پروگرام میں بھی ترقیاتی منصوبوں کو انجام دیا جائے گا۔