ETV Bharat / state

خراب موسم میں آرمی گاڑی میں بچی کا جنم - آرمی گاڑی میں بچی کا جنم

ایک آرمی جپسی طبی ٹیم کے ہمراہ ایک درد زہ میں مبتلا خاتون کو ہسپتال لے جانے کے لیے ناریکوٹ روانہ کی گئی۔ شدید سردی اور برفباری کے دوران راستے میں اور جپسی میں ہی خاتون نے ایک صحتمند بچی کو جنم دیا۔

خراب موسم میں آرمی گاڑی میں بچی کا جنم
خراب موسم میں آرمی گاڑی میں بچی کا جنم
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 11:40 AM IST

شدید سردی میں جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کلاروس کمپنی کے کمانڈر کو ایک آشا ورکر کا فون آیا جس میں انہیں دردزہ میں مبتلا خاتون کو فوری طور پر ہسپتال لے جانے کی درخواست کی گئی۔

آشا ورکر کی جانب سے فون پر ناریکوٹ سے کلاروس اسپتال جانے کی درخواست کی گئی تھی کیوں کہ برفباری کے باعث ایمبولینسیں وہاں پہنچ نہیں سکتا تھا۔ فوری طور پر فوج کی ایک گاڑی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مریض کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ناریکوٹ روانہ کردی گئی۔

ہسپتال جاتے ہوئے آشا ورکر سعدیہ بیگم نے مریض کے ہمراہ ٹیم کو سڑک کے کنارے گاڑی پارک کرنے کی درخواست کی کیونکہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ آرمی میڈیکل ٹیم کی مدد سے اس نے گاڑی کے اندر ہی ڈلیوری کرنے کا فیصلہ کیا۔

جپسی کے اندر سے ایک بچے کی چیخ نے دنیا میں اس کی آمد کا اعلان کیا جس کی وجہ سے وہاں موجود ہر فرد کو خوشی اور مسرت ہوئی۔ بچی کے والد گل ربانی کے چہرے پر خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔

اس کی خوشی کی کوئی حد نہیں تھی جب اس نے غیر معمولی حالات میں اپنے صحت مند نوزائیدہ کو دیکھا۔ خاتون اور نوزائیدہ کو بعد میں کلاروس اسپتال لے جاکر داخل کرایا گیا۔

کمپنی کمانڈر نے اہل خانہ کو تحفے کے ساتھ مبارکباد پیش کی اور بہادر آشا ورکر کی حوصلہ افرزائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.