پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فارم بونرہ میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پلوامہ کے این ایل آر ایم سے وابستہ خواتین، اسلامک یونیورسٹی اونتی کی طلباء، کسان اور لیونڈر کے کاروبار سے وابستہ ممبئی سے 15 کاروباریوں نے شرکت کی۔ Awareness programme under CSIR Floriculture Mission
اس دوران ممبئی سے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے خطاب میں خواتین کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'اس لیونڈر اور دیگر پھولوں کا پیداوار کرکے وہ اپنا روزگار کما سکتے ہیں'۔ انہوں نے خواتين پر زور دیا کہ وہ اپنی نجی صنعت کو بڑھاوا دیں اور سیب کے ساتھ ساتھ لیونڈر اور دیگر پھولوں کی کاشتکاری کریں تاکہ اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو۔
اس موقع پر بونرہ فارم کے انچارج ڈاکٹر شاہد رسول نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ایروما مشن کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے اور ایروما مشن سے وابستہ خواتین کو اس حوالے سے مزید جانکاری فراہم کرانا ہے تاکہ وہ دیگر مصنوعات کو تیار کرکے اپنے آمدنی کو بڑھا سکیں۔