ETV Bharat / state

Awareness Programme On Breast Cancer ڈگری کالج ترال میں بریسٹ کینسر کے موضوع پر سمینار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 11:31 AM IST

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع ڈگری کالج میں بریسٹ کینسر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد خواتین کو اس بیماری کے تئیں بیداری کرنا تھا۔

ڈگری کالج ترال میں بریسٹ کینسر کے موضوع پر سیمنار منعقد

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع ڈگری کالج میں بریسٹ کینسر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد خواتین میں اس بیماری کے تئیں بیداری پیدا کرنا تھا۔ بیداری پروگرام میں میں کالج کی طالبات کے علاوہ آشا ورکروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقعے پر بتایا گیا کہ چھاتی کی صحت سے متعلق آگاہی کا مقصد خواتین کو ابتدائی مراحل میں کینسر کی تشخیص کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دینی ہے تاکہ علاج آسان ہو اور نتیجہ بہتر ہو۔ جی ایم سی سرینگر سے آئے ہوئے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ "احتیاطی ہدایات پر عمل کرنے اور کینسر کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ ہونے سے لوگ اپنی صحت کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں اور ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Provincial Level Kho Kho Computation پلوامہ میں کھو کھو مقابلے کا انعقاد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد ملک نے بتایا کہ اس قسم کا آگاہی پروگرام یہاں پہلی مرتبہ منعقد کیا گیا ہے جس میں ماہرین نے بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.