سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ڈاک بنگلہ میں مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے بےروزگار نوجوانوں کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سوپور کے علاوہ مختلف علاقوں سے بے روزگار نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ Muslim Rashtriya Manch organized unemployment program
اس دوران مہمان خصوصی کی حیثیت پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے مسلم راشٹریہ منچ کے کنوینر ڈاکٹر شمس الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ڈاک بنگلہ میں اس لئے جمع ہوئے ہیں، کیونکہ ہم بےروزگار نوجوانوں کو سرکار کی طرف سے مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دے سکیں۔
مسلم راشٹریہ منچ قوم پرست تنظیم راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ یا آر ایس ایس کی ایک اکائی ہے جو مسلمانوں میں کام کرتی ہے۔ سوپور جسے ماضی میں عسکریت پسندوں یا علیحدگی پسندوں کا گڑھ تصور کیا جا تا تھا ، میں اس تنظیم کی سگرمیون اس علاقے کی بدلتی ہوئی زمینی صورتحال کی عکای کرتی ہے۔ گزشتہ تین دہائیون کے دوران سوپور تشدد سے متاثر ہونے والے قصبوں میں سرفہرست ہے۔ یہاں نہ صرف سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں بلکہ کئی بار تصادموں کے دوران بستیاں اور بازار نزر آتش کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر شمس الحق نے بتایا کہ سرکار ہر کسی کو سرکاری نوکری نہیں دے سکتی، اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان تجارت کریں اور ساتھ ہی ساتھ دیگر سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔ Awareness program for unemployed in Sopore
تقریب کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:
پروگرام میں ڈاکٹر شمس الحق نے بے روزگار نوجوانوں کو سرکار کی مختلف اسکیمز کے بارے میں بتایا اور ان کو آگاہ کیا کہ وہ اس اسکیمز کا فائدہ کیسے لے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام کرتے رہیں تاکہ نوجوان اس سے استفادہ کرسکیں۔
اس پروگرام کا انعقاد اندریش کمار، رکن آر ایس ایس اور سرپرست اعلیٰ مسلم راژٹریہ منچ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔