پولیس کے مطابق گالندر پامپور میں ناکے کے دوران اننت ناگ سے آ رہی اسکوٹی پر سوار دو افراد کی تلاشی لی گئی اس دوران ان کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کیا گیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار شدہ افراد کی شناخت مزمل احمد اور نثار احمد ساکنان موچھوا چاڈورہ کے بطور ہوئی ہے۔
تاہم پولیس نے سکوٹی کو ضبط کر کے دونوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔