تفصیلات کے مطابق پیر پنچال کے پہاڈی علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران نندی مرگ کے زمستھا ڈوک پر اچانک برفانی تودہ گر آنے سے 30 افراد پر مشتمل پانچ کنبے اور ان کے مویشی زد میں آگئے۔
اس دوران تقریبا 250 بھیڑ بکریاں اور پانچ گھوڑے موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔ وہیں پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم علاقے میں پہنچی اور وہاں پر 30 افراد کو بچا لیا۔
![برفانی تودے کی زد میں کئی مویشی ہلاک، 30 افراد کو بچا لیا گیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-kul03-30-persons-rescued-at-kulgam-jk10022_16052020164246_1605f_1589627566_1051.jpg)
دمحال ہانجی پورہ کے ایس ڈی پی او عاشق حسین نے فون پر بتایا کہ علاقے میں پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور وہاں 30 افراد پر مشتمل پانچ کنبوں کو بچا لیا گیا ہے۔