جموں و کشمیر کے گورنر انتظامیہ نے قومی انتخابی کمیشن سے ریاست میں اسمبلی انتخابات کو جون کے بجائے نومبر میں منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عام انتخابات سے قبل یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات بھی لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی منعقد ہوں گے۔ البتہ ایسا نہیں ہوا۔
جبکہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو 4 ریاستوں آندھر پردیش، اوڈیسہ، ارونانچل پردیش اور سکیم میں اسمبلی انتخابات منعقد کیے گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ رمضان کی شروعات ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ امرناتھ یاترا اور انہیں دنوں سیاح بھی کثیر تعداد میں کشمیر کا سفر کرتے ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر گورنر انتظامیہ نے اسمبلی انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔