ETV Bharat / state

دفعہ 370 ہماری شان تھی: چودھری رشید - نو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی

چودھری رشید ایک ایسے آزاد امیدوار ہے جو بغیر سکیورٹی کے ترال جیسے حساس علاقے میں اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

دفعہ 370 ہماری شان تھی: چودھری رشید
دفعہ 370 ہماری شان تھی: چودھری رشید
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 12:54 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل بلاک سے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے کل نو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ تاہم ان میں گجر طبقے سے وابستہ چودھری رشید ان دنوں دیگر سیاستدانوں کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔

دفعہ 370 ہماری شان تھی: چودھری رشید

چودھری رشید بغیر سکیورٹی کے ترال جیسے حساس علاقے میں اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گجر طبقے کی ایک بڑی تعداد اس کی باتوں کو سنتی ہے اور ایسا مانا جا رہا ہے کہ وہ آری پل سیٹ پر قبضہ جما سکتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چودھری رشید نے بتایا کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ سیاسی جماعتوں نے آج تک ہمیں صرف سبز باغ دکھائے اور ہماری ان بان اور شان دفعہ 370 کو ہٹانے میں مرکز کی معاونت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جیت درج کر کے مخالفین کے دانت کھٹے کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.