ETV Bharat / state

''دفعہ 370 اور 35اے ' بھارت مخالف' دفعات''

author img

By

Published : Aug 5, 2019, 11:40 AM IST

جموں و کشمیر میں جاری غیر یقینی صورتحال کے دوران ریاستی بی جے پی چیف روندر رینا نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے 'بھارت مخالف' دفعات ہیں۔

''دفعہ 370 اور 35اے ' بھارت مخالف' دفعات''

روندر رینا نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے نے نفرت کی دیواریں پیدا کی ہیں دونوں 'بھارت مخالف' دفعہ ہے۔ دفعہ 35 اے جموں و کشمیر میں خواتین کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہے اور دفعہ 370 نے عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کو ریاست میں جنم دیا ہے ، دفعہ 370 اور 35 اے پر بی جے پی کا اسٹینڈ واضح ہے۔

کشمیر کی موجودہ حالات پر رینا نے کہا کہ کشمیر کے رہنماؤں نے ریاست میں بدنظمی پیدا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان سیاسی رہنماؤں نے کشمیر میں برے حالات پیدا کرنے میں بدترین کردار ادا کیا ہے اس لیے مرکزی حکومت نے یہ اقدامات اٹھائے۔

رینا نے کہا کہ حکومت نے یہ اقدامات اس لیے اٹھائے کیونکہ ریاست کے رہنماوں نے حب الوطنی کے بجائے عسکریت پسندی کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی نے ہمیشہ ملک مخالف کی آواز میں آواز ملائی ہے۔

ریاست میں فوجی اضافے کے باعث عوام میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔حالانکہ حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن وادی میں حالات کشیدہ ہیں۔

ریاست کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی ہے۔حکومت نے دفعہ 144 بھی نافذ کیا ہے ۔

گزشتہ شام نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبدللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو نظر بند کردیا گیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.