بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے شیخ العالم ہال میں منعقدہ میٹنگ میں ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی، ممبر/آبزرور جے اینڈ کے ایس ایس بی یار علی خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معراج الدین شاہ نے بھی شرکت کی۔
تمام مراکز پر امتحان کے آزادانہ ؤ منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لیے خاطر خواہ انتظامات کرنے پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے تمام افسران کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ امتحان کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
اے ڈی سی بڈگام کو تمام امتحانی مراکز کے لیے چیف انسپکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا جبکہ ایس ڈی ایم کو بھی ان کے متعلقہ سب ڈویژن علاقوں میں آنے والے امتحانی مراکز کے لیے چیف انسپکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا۔ افسران کو قریبی کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ڈی سی نے تمام مراکز پر فول پروف انتظامات کرنے پر زور دیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی سنٹر میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:بجبہاڈہ میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کا عالمی دن منایا گیا
سی ای او بڈگام کو ہدایت دی گئی کہ سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور تفتیش کاروں سمیت تمام متعلقہ افراد کی تربیت وقت پر اچھی طرح سے دی جائے۔ تمام سینٹرز پے پینے کے پانی، گرمی کا معقول انتظام، بجلی، ٹرانسپورٹ کے انتظامات کے علاوہ اجلاس میں ضلع کے تمام مراکز پر افرادی قوت، ویڈیو گرافی، سی سی ٹی وی وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔