جموں و کشمیر ڈویژنل کمشنر سنجیو ورما نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ نو دن کے ’ نوراتر اتسو‘ کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
ورما نے جموں میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ' مقدس شرادھ کے بعد آنے والے نوراتر29 ستمبر سے شروع ہوں گے اور کٹرا میں نو دن تک پورے دھوم دھام سے ان کے اہتمام کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔'
انہوں نے کہا کہ سالانہ آل انڈیا مذہبی موسیقی مقابلہ کے ساتھ ہی پہلے دن جھانکی نکالنے اور دیگر کئی پروگرام نو دن کے ’اتسو ‘کے دوران منعقد کئے جائیں گے۔
کمشنر نے کہا کہ جھانکی روزانہ نکالی جائے گی جس میں جموں کی ثقافت کی جھلک ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ' نوراتر اتسو سے ریاست کی معیشت کو فروغ ملے گا ہی سیاحتی علاقہ جات کو بھی فائدہ ہو گا ۔جشن کے دوران ’ماں کی چوکی‘ اور کشتی مقابلہ بھی توجہ کا مرکز ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو جموں وكشمير کو خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کی کچھ شقوں کو منسوخ کئے جانے کے بعد سے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں ۔ کمشنر نے بتایا یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے' ہوٹل، لاج اور کٹرا کے کچھ دفاتر میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔'