کولگام:مرکزی حکومت کے ماتحت چلنے والی اسکیم اگنیور کے تحت آرمی ریکروٹمنٹ 2023 کے سلسلے میں آرمی ریکروٹمنٹ آفس (اے آر او) سری نگر نے آج یہاں ضلع کولگام کے چولگام میں واقع ریسٹ ہاؤس چولگام میں اگنی ویر اسکیم سے متعلق یک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی ریکروٹنگ آفیسر، کرنل جی سریش نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد ضلع کے خواہشمند نوجوانوں میں فوج میں بھرتی کے فوائد اور درخواست گائیڈ لائن فراہم کر نے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔نوجوانوں کے درمیان جوش و خروش دیکھ بڑی خوشی ہوئی۔
انہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے امیدواروں اور طلباء سے بات چیت کی اور ان کے خیالات اور دیگر سوالات بھی پر توجہ دی ۔شرکا کو عمر کی حد کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کرنل سریش نے بتایا کہ 17 سے 21 سال کی عمر کے امیدوار ویب سائٹ پر اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور آن لائن موڈ کے ذریعے درخواست دینے کے عمل کا پہلے ہاتھ سے جائزہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ +10، گریجویٹ، سرکاری ITIs، نجی اداروں اور پالیٹینک کے طلباء بھی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور مذکورہ آرمی ریکوائرمنٹ ریلی 2023 کے لیے خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خواہشمندوں کو پاور پوائنٹ پر نمائش کے ذریعہ رجسٹریشن کے عمل اور آرمی ریکروٹمنٹ ریلی 2023 سے متعلق دیگر قوانین کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Army organizes Race : اننت ناگ میں فوج کے زیر اہتمام ریس منعقد
اس بیداری کیمپ میں تحصیلدار ہیڈ کوارٹر کولگام اور دیگر افسران کے علاوہ ضلع کولگام بھر کے خواہشمندوں نے شرکت کی۔