جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل میں قائم فوجی ہیڈ کوارٹرز پر سابق فوجیوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی کا اہتمام فوج کی 1 سیکٹر راشٹریہ رائفلز نے کیا۔
اس ریلی میں سابق فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی اور اس دوران وہ کافی خوش نظر آرہے تھے۔
ایک سابق فوجی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' آج ہم کافی خوش ہیں کیونکہ ایسے پروگرام انعقاد کر سے ہمیں پھر سے اپنے ساتھیوں سے ملنے کا موقع فراہم ہوتا ہے اور پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ سبکدوش ہونے کے بعد جب پھر سے اپنے ساتھیوں سے ملنے کا موقع فراہم کر نا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہیں۔
اس موقع پر سیکٹر کے کمانڈر کے علاوہ فوج کے دیگر افسران بھی موجود رہے ۔ جبکہ سابق فوجیوں کے لئے میڈیکل کیمپ و دیگر اسٹال بھی قائم کئے گئے تھے جہاں پر انکو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے انہیں جانکاری فراہم کی گئی ۔