اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پورٹر ایک پہاڑی پر معمول کے مطابق کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہاں تعینات فوجی اہلکار اس کی مدد کرنے کے لیے آگے آیا جس کے نتیجے میں دونوں ایک پہاڑی سے نیچے گرگئے۔
اس واقعے میں فوجی اہلکار کی موت ہوگئی ہے جبکہ مقامی پورٹر بوری طرح زخمی ہوا ہے۔ زخمی پورٹر کو ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا۔