مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فوج عسکریت پسندوں سے لڑنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لئے بہت سارے فلاحی کام کررہی ہے۔
دراصل ضلع ریاسی کے تحصیل محور میں مقامی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے فوج کی جانب سے طرح طرح کی تربیت دی جارہی ہے۔
اسی سلسلے میں فوج نے تحصیل محور کی خواتین کو مختلف قسم کی بندوقیں اور رائفل چلانے کی تربیت دی۔
پی آر او اونیت نویت نے آج اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں لڑکیوں کی بھرتی کے لئے وہ پہلے ہی لڑکیوں کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں تازہ فائرنگ، تصادم دوسرے دن میں داخل
انہوں نے بتایا کہ ' مختلف سطحوں پر تربیتی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ مقامی خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے۔'