ETV Bharat / state

پونچھ میں ایل او سی پر فوجی اہلکار کی مبینہ خودکشی

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پیر کے روز ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے اپنی زندگی تمام کردی۔

فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 4:43 PM IST

Updated : Jun 8, 2020, 8:44 PM IST

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ دو دنوں کے اندر کسی فوجی اہلکار کی طرف سے مبینہ طور پر خودکشی کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو میں تعینات ایک سشسترا سیما بل (ایس ایس بی) سب انسپکٹر نے اتوار کے روز مبینہ طور پر خودکشی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات 8 گڑوال سے وابستہ ایک فوجی اہلکار کو اپنے ساتھیوں نے گولیوں کی آوزیں سننے کے بعد خون میں غوطہ زن دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو تشویش ناک حالت میں نزدیکی ہیلتھ مرکز پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت لانس نائیک آشش کمار کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سال 2010 سے سال 2019 کے دوران 1113 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی۔

Last Updated : Jun 8, 2020, 8:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.