ETV Bharat / state

سرینگر: فوجی جوان نے خودکشی کر لی

رواں برس تقریباً 15 سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے خودکشی کی ہے جن میں سے زیادہ تر ذہنی دباؤ کے شکار بتائے گئے۔

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 1:30 PM IST

سرینگر: فوجی جوان نے خودکشی کر لی
سرینگر: فوجی جوان نے خودکشی کر لی

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنگ ریٹ میں قائم فوجی کیمپ میں تعینات ایک سپاہی نے جمعہ کی صبح کو خود کشی کر لی ہے۔

فوج کے ترجمان نے خودکشی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ' آج صبح لائنس نائک اوم پرکاش نے رنگ ریٹ میں واقع اولڈ ایئر فیلڈ کیمپ میں خودکشی کی۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اوم پرکاش کی جانب سے یہ قدم اٹھانے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی ہے۔ تاہم اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔'

وہیں پولیس نے بھی اس ضمن میں معاملہ درج کر کے اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایک سینیئر پولیس افسر کے مطابق 'خود کشی کی جانب سے ہمیں صبح اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد ہم نے موقع پر جا کر قانونی کارروائی عمل میں لائی اور معاملہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات ابھی جاری ہے۔ جیسے ہی کچھ واضح ہوتا ہے تو تمام نکات کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ سرینگر میں فوجی اہلکار کی جانب سے کی گئی خودکشی کا امسال یہ پہلا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس تقریباً 15 سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے خودکشی کی ہے جن میں سے زیادہ تر ذہنی دباؤ کے شکار تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.