جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع سے 20 کلومیٹر دور مغل روڈ پر واقع دبجن علاقے میں فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے مفت ویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے مال مویشیوں کا علاج و معالجہ کیا اور لوگوں میں مویشیوں کے لیے مفت دوائیں تقسیم کی گئی۔اس کیمپ میں گجر بکروال اور خانہ بدوش تبقہ کے لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔
فوج کی جانب سے ان افراد میں مویشیوں کے لیے مفت دوائیوں کے علاہ ماسک بھی تقسیم کئے گئے اور ساتھ ہی ان لوگوں کو عالمی وبا کرونا وائرس کے متعلق جانکاری دی گئی۔
اس سلسلے میں لوگوں نے کہاکہ 'آرمی ہر سال اس طرح کیمپ منعقد کرواتی ہے جس سے غریب لوگوں کی مدد ہوتی ہے۔'
انہوں نے کہاکہ جب بھی مال مویشیوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھوٹ پڑتی ہے تو عین موقعہ پر انڈین آرمی فری میڈیکل کیمپ لگا کر اس کا بروقت علاج مہیا کراتی ہیں جس کے لئے خانہ بدوش اور گجر بکروال تبقہ سے وابستہ افراد آرمی کی بہت شکرگزار ہے۔
اس طرح کے کیمپ دور دراز اور الگ تھلگ خطے میں خانہ بدوش بکروال برادری کو امداد فراہم کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے پیش نظر ، ان کیمپوں سے ان علاقوں میں عام لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس طرح کے کیمپ انعقاد کرنے سے عوام اور فوج کے مابین اچھے تعلقات برقرار رہنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔