فوجی ذرائع کے مطابق یہ مارٹر شیلز کرمارا گاؤں میں فوج کو ملے ، جس کے بعد فوج نے انہیں ناکارہ بنا دیا۔
جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر لگاتار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں میں سرحد کے قریب مقیم لوگ پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستان کو انتباہ دیا اور کہا کہ 'اگر رویہ درست نہیں کیا تو گولہ باری دہرائی جائے گی'۔
گورنر ملک کے بیان میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے بھی پیغام تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یکم نومبر سے نیا کشمیر ہوگا۔ میں ان نوجوانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں جو گھوم رہے ہیں۔ آپ نے کیا اب تک کیا حاصل کیا؟ ریاست کو ترقی کی راہ پر لینے کے لیے تعاون کریں۔'