ETV Bharat / state

Mega Edcational Mela ہندواڑہ میں میگا ایجوکیشن میلے کا انعقاد - گورنمنٹ بائز ہائی سکینڈری اسکول

شمالی کشمیر کے طلبہ کو ملک بھر کے معروف کالجز میں دستیاب اعلیٰ تعلیم کے مختلف کورسز کے بارے میں مشاورت اور رہنمائی فراہم کرنے کے مقصد سے میگا ایجوکیشن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

ہندواڑہ میں میگا ایجوکیشن میلے کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 1:56 PM IST

ہندواڑہ میں میگا ایجوکیشن میلے کا انعقاد

ہندواڑہ: مرکز کے زیرانتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں واقع گورنمنٹ بائز ہائی سکینڈری اسکول میں فوج کی جانب سے میگا ایجوکیشن میلے کا انعقاد کیا گیا تاکہ شمالی کشمیر کے طلبہ کو ملک بھر معروف کالجز کی طرف سے پیش کردہ مختلف کریئر کورسز کے بارے میں جاننے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔ پنجاب، چندی گڑھ، ہماچل پردیش، دہلی، بنگلور اور دہرادون کے 19 سے زائد کالجوں نے اس فیسٹول حصہ لیا۔ تقریب کے دوران کریئر کونسلنگ فراہم کی کالجز نے مستحق طلباء کو دو کروڑ سے زائد کے وظائف کی پیشکش بھی کی۔ اس اسکالرشپ سے ان طلباء کو فائدہ پہنچے گا جنہوں نے 12ویں جماعت کے امتحانات پاس کیے ہیں اور وہ مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہیں۔

راجوار، قاضی آباد، رفیع آباد، سوپور اور شمالی کشمیر کے دیگر حصوں کے طلباء نے اس فیسٹول میں حصہ لیا۔ تقریب کے دوران تقریباً 7000 طلباء نے شرکت کی، کیرئیر کی رہنمائی حاصل کی اور اسکالرشپس سے مستفید ہوئے۔ وہ پیش کش پر کیریئر کے مختلف آپشنز کو دیکھ کر بہت پرجوش تھے، جن سے وہ واقف نہیں تھے۔ ڈی سی کپوارہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں نوجوان ذہنوں کی امنگوں کو تشکیل دینے کے لیے ایڈو فیسٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ہندوستانی فوج نے Edufest کا انعقاد کیا ہے۔ آخر میں طالب علم کی زندگی میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jamia Faiz Ul Quraan جامعہ فیض القران منڈی کے شعبہ علوم عصریہ کا سالانہ پروگرام

اس ایجوکیشن فسٹول میں ڈی ڈی سی چیرمین کپوارہ عرفان پنڈت پوری ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ ڈیفوڈے ساگر ۔بریگیڈئیر 7سیکٹر ۔کمانڈنگ آفیسر 30/21آرآر ۔مونسپل کمیٹی چیرمین مسررو بانڈے ۔چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ عبدالحمید فانی ۔پرنسپل گورنمنٹ بائز ہائر سکینڈری اسکول ہندوارہ کے علاوہ دیگر سیول پولیس کے افسران موجود تھے۔ اس تقریب میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مقامی باشندوں نے اس پروگرام کی کافی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.