بھارت کے 28 ویں آرمی چیف جنرل نراؤںے نے حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول کے آر پار عسکریت پسندوں کے ذریعے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد اسلام آباد نے اس پر اپنا سخت درعمل پیش کیا ہے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ستمبر میں اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ پی او کے بھارت کا ایک حصہ ہے اور ہمیں توقع ہے کہ ایک دن اس پر ہمارا اختیار ہوگا۔'
جنرل ایم ایم نراؤنے نے بتایا کہ 'جموں و کشمیر سمیت سرحد پار تک ہماری فورسز تعینات ہیں اور ہمارے پاس بہت سارے منصوبے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنا کام کامیابی کے ساتھ انجام دیں گے۔'