مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کمشیر میں گزشتہ برس دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد پیدا ہوئی صورتحال اور امسال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر یہ منصوبہ پائے تکمیل پر نہیں پہنچ پایا۔
طویل انتظار کے بعد شیشے کی چھت اور ایئر کنڈیشنڈ ٹرین کا بنیہال برامُلا کے 137 کلومیٹر ترک پر دو مرحلوں میں ٹرائل کیا گیا۔
گزشتہ مہینے کی 31 تاریخ کو اس ٹرین نے بنیہال سے بڈگام کا سفر طے کیا جبکہ گزشتہ روز بڈگام سے بارامُلہ کا سفر طے کیا، جبکہ آئندہ کل سرینگر سے باراملہ کے دوران ایک ڈاکیومینٹری کی شوٹنگ اسی ٹرین میں کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے کی 22 تاریخ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نورترن ریلویز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ ادھمپور سے لیکر باراملہ تک ٹرین پر ڈاکیومینٹری بنانے کے تعلق سے ٹریک کو ٹرین کو تیار رکھیں۔
واضح رہے کہ اس ٹرین کا اعلان بجٹ کے دوران کیا گیا تھا۔