جموں و کشمیر انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ سال 20-2019 کے دوران ، 18.34 لاکھ میگا ٹن سیب کشمیر سے بیرون سپلائی کی گئی ہے۔

جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے کاشتکاروں سے براہ راست نیفیڈ کے ذریعے 28 جنوری 2020 تک 70.45 کروڑ کی خریداری کی گئی ہے۔
انتظامیہ کے بیان میں کہاگیا ہے کہ کاشتکاروں کے مفاد کے لیے اس اسکیم کو 31 مارچ 2020 تک توسیع کی گئی ہے۔