وہی حکومت ہند کی جانب سے مارکیٹ انٹرونشن اسکیم (نیفڈ) کے تحت یہاں کے مقامی کسانوں نے اسکیم کا برپورہ فائدہ لیا،کولگام فروٹ منڈی میں مقامی کسانوں اور تاجروں نے اسکیم کا خیر مقدم کیا۔
کسانوں کا ماننا ہیں کہ ''اسکیم کے بدولت انہں سیب کا خرید فروخت اچھے قیمتوں میں ہوا ۔جس سے ان کی آمدنی میں مزید اضافہ ہوا۔''
مقامی کسانوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ اسکیم کو یہاں مُسلسل رکھا جائے اور اسیکم کی تاریخ میں مزید توسیع کی جانی چاہیے۔
کئی کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمایندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بے وقت برف بھاری ہونے کی وجہ سے ان کا تیار شُدہ میوہ کئ باغوں میں پڑا ہوا ہیں جس کی وجہ سے ان کا مال منڈی تک نہ پہنچھ سکھا۔
انہوں نے کہا کہ اب اسکیم کی تاریخ کو مزید بڑھایا جائے تاکہ وہ اسکیم کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے رُکھے پڑے سیب کی فروخت ہو۔
وضع رہے کہ سرکاری حکم نامے کے مطابق مارکیٹنگ انٹرونشن اسکیم دسمبر کے آخری ہفتے تک رہے گی۔۔۔۔
اسکیم کی تاریخ کو مزید بڑھانے کے لیے نیفڈ کے اسسٹنیٹ منیجر شری رادہ کرشن سنگھ نے کہا کہ 'کسانوں کی مانگ کو ہم اعلیٰ حکام تک پہچایں گے۔'