انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل
جموں و کشمیر کے 54,648 شہریوں کو 12,706 خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے براستہ لکھن پور واپس پہنچایا گیا۔
انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل
جموں حکومت نے کویڈ۔19 وبا کے پیش نظر جموں وکشمیر کے 57,648درماندہ شہریوں کو بذریعہ لکھن پور واپس جموں و کشمیر پہچایا گیا ۔
اس کے علاوہ جموں اور اودھمپور ریلوے اسٹیشنوں پر 12,706 لوگ بھی بذریعہ خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے واپس لائے گئے۔
تفصیل کے مطابق 2782 اَفراد 17مئی سے 18مئی کے دوران درماندہ مسافر براستہ لکھن پور یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ 850مسافر آج پانچویں کوویڈ۔ خصوصی ٹرین میں جموں پہنچے اور 400 مسافر تامل ناڈو سے آئے اودھمپور ریلوے اسٹیشن پر اُترے۔
اب تک 4,618 درماندہ مسافروں کو لے کر پانچ ریل گاڑیاں جموں پہنچیں جبکہ 9خصوصی ریل گاڑیوں میں 8,088مسافر اودھمپور پہنچے۔جموں اور اودھمپور میں متعلقہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے واپس آنے والے مسافروں کے لئے ہر ممکن سہولیت اور تمام لازمی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
اودھمپور میں یہ عمل کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت کی نگرانی میں جاری ہے۔سرکاری بیان کے مطابق 57,648 براستہ لکھن پور واپس آنے والوں میں پنجاب سے 12734 ، ہماچل پردیش سے 19308 ، آندھرا پردیش سے 21 ، دہلی سے 5370 ، گجرات سے 1205 ، راجستھان سے 2147 ، ہریانہ سے 3428 چھتیس گڈھ سے 110، اتراکھنڈ سے 2955 ، مہاراشٹر سے 462 ، اترپردیش سے 3719 ، اڑیسہ سے 42 ، آسام سے 100 اور مدھیہ پردیش سے 892 ، دہرادون سے 88 ، چندی گڑھ سے 865 ، تلنگانہ سے 635 ، کرناٹک سے 7 ، چنئی سے 32 ، بہار سے 236 ، مغربی بنگال سے 19 ، جھارکھنڈ سے 26 اور دیگر ریاستوں اور یوٹیز سے واپس جموں وکشمیر میں 18 مئی 2020 کی صبح تک واپس لائے گئے ۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کے نوڈل آفیسر کی تازہ رپورٹ کے مطابق حکومت نے کرناٹک میں درماندہ جموںوکشمیر کے شہریوں کے لئے کووِڈخصوصی ریل گاڑی کا آج انتظام کیا ہے جبکہ مدھیہ پردیش کے لئے جموں وکشمیر کے شہریوں کو لے کر ریل گاڑی کل صبح وہاں سے روانہ ہوگی اورتلنگانہ ، آندھرا پردیش ، یوپی مراد آباد کی ریل گاڑیاں یوٹی کے مسافروں کو لے کر کل شام روانہ ہوں گی۔
اسی طرح مہاراشٹرا ، کریلا ، گجرات او رراجستھان سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو لانے کے لئے ریل گاڑی خدمات کا انتظام حتمی مرحلے میں ہے جبکہ شمال مشرق ریاستوں میں یہ عمل جاری ہے اور اس کے علاوہ جموں وکشمیر سے ملک کے مختلف حصوں کے لئے ریل سروس 19 مئی 2020ءسے شروع کی جارہی ہے۔
حکومت نے دیگر ریاستوں اور یوٹیوں میں درماندہ جموں وکشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لے کر بحفاظت وطن واپسی کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔