ETV Bharat / state

الطاف بخاری کی عوام سے ووٹ دینے کی اپیل - Apni Party baramullah news today

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اپنی پارٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب کیا۔

Apni party held Convention in Baramulla
الطاف بخاری کی عوام سے ووٹ دینے کی اپیل
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 6:18 PM IST

بارہمولہ کے شیروانی ہال میں منعقد اس اجلاس میں اپنی پارٹی سے جڑے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس کے آخر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی صدر الطاف بخاری نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ان کی جانب سے کہے جانے والے جھوٹ کے خلاف ہیں۔

انہوں نے گزشتہ 72 سالوں سے عوام کو دھوکے میں رکھا ہے۔

الطاف بخاری کی عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

الطاف بخاری نے بتایا کہ یہاں کی پرانی اور بڑی سیاسی جماعتوں نے جھوٹے خواب دکھا کر عوام کو گمراہ کیا ہے۔

جبکہ 'اپنی پارٹی' جھوٹے خواب دکھانے کے بجائے کہنے اور کرنے میں یقین رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:'فارق عبداللہ کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہے'

انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اس کا فیصلہ جموں و کشمیر کے حق میں ہوگا۔

انہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی عوام میں اپنی پارٹی، بی جے پی کی بی پارٹی کا تاثر پیدا کیا جارہا ہے۔

جب کہ اپنی پارٹی کا الگ اپنا ایک موقف ہے۔

جب کہ پارٹی کی جانب سے اس کے صدر و بانی الطاف بخاری کےعلاوہ سینئیر سیاسی رہنما غلام حسن میر اور سابق رکن اسمبلی بارہمولہ جاوید حسن بیگ نے عوام سے خطاب کیا اور ڈی ڈی سی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.