ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drive اچھہ بل اننت ناگ میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 6:02 PM IST

Updated : Jul 6, 2023, 7:50 PM IST

اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

اچھہ بال میں غیرقانونی تجاوزات کےخلاف کارروائی

اننت ناگ: موسم بہار شروع ہوتے ہی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر کافی رش دیکھنے کو ملتا ہے۔ گرمیوں سے بچنے کے لیے پہلگام، گلمرگ کے ساتھ ساتھ مغل باغات میں بھی مقامی اور غیر ریاستی سیاح سیر و تفریح کے لیے کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں لیکن لوگوں کے اس بڑھتے ہوئے رش سے بہت سے بازاروں اور شاہراؤں پر ٹریفک کی نقل و حمل پر کافی اثر پڑتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ ان تفریحی مقامات کے باہر بیٹھے چھاپڑی فروشوں اور غلط طریقے سے پارک کی گئی گاڑیوں کی وجہ سے بہت بھاری ٹریفک جام دیکھنے کو مل رہا ہے ، جسکی وجہ سے راہگیروں اور سیاحوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہی سیاحتی مقامات میں مشہور مغل باغ اچھہ بل مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے ، لیکن آئے روز اچھہ بل کے بازاروں میں ٹریفک جامنگ کی وجہ سے لوگوں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے ، اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔

میونسپل کمیٹی اچھہ بل نے مقامی پولیس سٹیشن اچھہ بل کے اشتراک کے ساتھ بازاروں میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ فٹ پاتھوں پر لگائے گئے مال کے ساتھ ساتھ چھاپڑی فروشوں کو بھی غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے پر متنبہ کیا گیا۔سڑکوں پر غلط طریقے سے پارک کی گاڑی والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس ایچ او پولیس سٹیشن اچھہ بل رفیق احمد اور ایکزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی اچھہ بل سید متین کی ہدایات پر سیکریٹری میونسپل کمیٹی اچھہ بل غلام نبی بٹ نے اپنے ملازموں کے ہمراہ اچھہ بل کے بازاروں کا دورہ کر کے پوری طرح سے ٹریفک جامنگ کی اس پریشانی سے چھٹکارا دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: Dilapidated Road In Mandi منڈی تا لورن کی خستہ سڑک سے عوام پریشان

اس حوالے سے ایکزیکٹیو آفیسر اچھہ بل سید متین نے کہا کہ ٹریفک کی نقل و حمل کو ہموار رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں لگاتار جاری رہیں گی اور کسی بھی دکاندار یا چھاپڑی فروش کو پٹریوں اور سڑکوں پر غیر قانونی طور پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

Last Updated : Jul 6, 2023, 7:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.