ETV Bharat / state

رامبن: خودکشی کا بڑھتا رجحان، ایک اور لڑکی نے خودکشی کر لی - ایک اور لڑکی نے خودکشی کرلی

رامبن کے دور دراز علاقے اکھڑہال میں ایک نوجوان لڑکی نے گزشتہ شب پہاڑی سے چھلاگ لگا کر خود کشی کر لی۔

رامبن: خودکشی کا بڑھتا رجحان، ایک اور لڑکی نے خودکشی کرلی

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 12:33 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں خود کشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کی تحصیل پوگل پرستان کے کونچی اکھڑہال سے تعلق رکھنے والی پونم دیوی عمر 19 سال دختر بنسی لعل سومبڑیا نے منصف کورٹ کے نزیک ایک پہاڑی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

رامبن: خودکشی کا بڑھتا رجحان، ایک اور لڑکی نے خودکشی کرلی
رامبن: خودکشی کا بڑھتا رجحان، ایک اور لڑکی نے خودکشی کرلی

آج صبح لڑکی کی لاش سڑک پر دیکھتے ہی پورے گاؤں کے لوگ جمع یوگئے۔ انہوں نے پولیس کو حادثہ کی اطلاع دے کر فوراً پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پی ایچ سی اکھڑہال منتقل کر دیا۔

تھانہ پولیس رامسو کے انچارج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حقیقت کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع رامبن میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران گزشتہ تین ماہ میں خود کشی کے 15 واقعہ سامنے آئے ہیں جن میں زیاہ تر 15 سال سے 24 سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی قمیتی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.