ETV Bharat / state

نئے اسلامی سال کی آمد پر اوقاف جامع کی اہل اسلام کو مبارکباد - انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر

انجمن نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نیا سال کشمیر سمیت پوری انسانیت کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کا سال ثابت ہوگا۔

نئے اسلامی سال کی آمد پر اوقاف جامع کی اہل اسلام کو مبارکباد

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 10:39 AM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اسلامی کلینڈر کے لحاظ سے نئے سال کی آمد پر جموں و کشمیر سمیت عالمِ اسلام کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انجمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیا سال امت مسلمہ کو احتساب نفس اور احتساب کائنات کی دعوت دیتا ہے۔

نئے اسلامی سال کی آمد کو نظر میں رکھتے ہوئے انجمن اوقاف کے سربراہ میر واعظ محمد عمر فاروق کی طرف سے بھی اہل اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملت کی سر بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو جن گونا گوں مسائل اور چلینجز کا سامنا ہے، ان مسائل و مصائب سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ محرم الحرام کے مبارک ایام میں اللہ تبارک تعالیٰ کی طرف زیادہ سے زیادہ رجوع کیا جائے اور اس مقدس ماہ میں خصوصیت کے ساتھ کتاب وسنت اور کلمہ کی بنیاد پر ملی یکجہتی پر اعتماد اور یقین کا مظاہرہ کریں۔

اس موقعے پر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ اور طبی ماہرین کی جانب سے وضع کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل پیرا ہوکر جمعۃ المبارک کی نماز کے لئے جامع مسجد میں حاضری کے وقت ماسک اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں تاکہ کرونا وائرس کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انجمن نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نیا سال ملت کشمیر سمیت پوری انسانیت کے لیے امن ، خوشحالی اور ترقی کا سال ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.