ETV Bharat / state

Anganwadi Workers Protest اننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرز اور ملازمین کا زبردست احتجاج

اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں آنگن واڑی ہلپرز اینڈ ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ اور انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ خواتین نے وقت پر تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا۔

اننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرس اور ملازمین نے کیا زبردست زبردست احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 12:55 PM IST

اننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرس اور ملازمین نے کیا زبردست زبردست احتجاج

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں آنگن واڑی ہلپرس اینڈ ورکس ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ اور انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ خواتین نے وقت پر تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا۔ خواتین کے مطابق آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز کو گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ تنخواہوں سے محروم ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے آج اننت ناگ کے اسپورٹس سٹیڈیم میں پر امن احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کم آمدنی کی وجہ سے وہ کئی مشکلات سے بھی دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کم اجرتوں کو بڑھانے کےلیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔ آنگن واڑی ہیلپرز اور ورکرز سے ہر قسم کا کام لیا جاتا ہے۔ چاہے الیکشن ہو، یاترا ہو یا ناگہانی آفت یا عام لوگوں کی ضرورت کے متعلق کوئی بھی کام ہو۔ آنگن واڑی ورکرز ہر کام اپنی ذمہ داری سمجھ کر انجام دیتے ہیں، لیکن تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کے بچے فاقہ کشی کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔ اور ان کے بچوں کو اسکولوں سے فیس جمع نہ کرنے کی وجہ سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ward Sabha Held In Pulwama پلوامہ میں وارڈ سبھا پروگرامز کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ان کو سمارٹ موبائل فراہم کیے گئے مگر رچارچ کی رقم آنگن واڑی ورکر کو برداشت کرنی پڑتی ہے جب کہ کمرے کا کرایہ اور پوشن ابھیان پروگرام کا خرچہ بھی آنگن واڑی ہلپرز اور ورکرز کو برداشت کرنی پڑتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.