احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ ان کی بقایا تنخواہوں کو واگزار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ محنت اور ایمانداری سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ یہاں تک کہ کووڈ-19 اور ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران بھی انہوں نے بخوبی اپنی خدمات انجام دیں۔ اس کے باوجود ان کی تنخواہیں واگزار نہیں کی جا رہی ہیں۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ 2018 سے ان کی تنخواہیں بند پڑی ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہیں واگزار نہ ہونے کے سبب وہ اپنے بچوں کی اسکول کی فیس بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اس معاملہ کی جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے بند پڑی تنخواہوں کو جلد واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔