ETV Bharat / state

سرکاری اراضی کو صنعت کاروں کیلئے مختص کرنے کی خوش آئند پہل - ترقی کیلیے رکاوٹ

بی جے پی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں "لینڈ بینکز" قائم کرنے کے بعد 60 ہزار کنال سرکاری اراضی کو صنعت کاروں کیلئے مختص کرنے کی پہل کی ہے۔

سرکاری اراضی کو صنعت کاروں کیلئے مختص پہل

author img

By

Published : Jan 31, 2020, 10:41 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:24 PM IST

اس ضمن میں سرکار نے جموں صوبے میں 50 ہزار اور کشمیر صوبے میں 10 ہزار کنال اراضی کو صنعت اور دیگر نجی اداروں کیلئے واگزار کرنے کی شروعات کی ہے۔

سرکاری اراضی کو صنعت کاروں کیلئے مختص پہل

اس دوران جموں و کشمیر میں ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کے قبضے سے سرکاری زمین واپس لینے کیلئے کاروائیاں بھی تیز کی ہے۔

گزشتہ روز سرینگر انتظامیہ نے عیدگاہ علاقے میں 23 کنال سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ ہٹایا گیا ہے ۔

سرینگر کے ضلعی مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ سرکاری زمین پر جو بھی قبضہ کیا گیا ہے اس کو ہٹایا جائے گا اور سرکار اس زمین کو اپنی تحویل میں لے گی۔

پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں منقسم کرنے اور دفعہ 35 اے کے خاتمے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں مرکزی قوانین کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔

دفعہ 35 اے جموں وکشمیر کے باشندوں کے زمین کا تحفظ یقینی بنانے کے علاوہ کسی بھی غیر مقامی فرد کو جموں و کشمیر میں زمین خریدنے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔

مرکزی سرکار نے بار بار کہا ہے کہ دفعہ 370 کشمیر میں ترقی کیلیے رکاوٹ تھی اور اب سرکار جموں و کشمیر میں صنعت اور نجکاری کو بڑھاوا دے کر ترقی اور روزگار کے مواقعے فراہم کرے گی۔

پانچ اگست کے بعد کئی نجی اداروں اور بیرونی ریاستوں کے سرکاروں نے جموں و کشمیر میں زمین خریدنے کے ارادے ظاہر کئے ہیں۔

محمکہ صنعت کاری کے ناظم محمود شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ دو مہینوں سے سرکاری زمین کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صحت، تعیلم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ادارے تعمیر کرنے کیلئے کئی بیرونی ریاستوں کے نجی اداروں نے یہاں کام کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔

گزشتہ مہینوں میں سرکار نے ہر ضلع میں سرکاری اراضی کا تخمینہ لگانے کے بعد متعلقہ تحصیلدارو کو اس اراضی کی نشاندھی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے کشمیر کے دس اضلاع میں تقریبا (203,020 ) ایکڑز کی رپورٹ حکومت کو بھیجی گئی ہے جس میں 15000 ایکڑ کی نشاندھی کی جا چکی ہے۔

غور طلب ہے کہ امسال اپریل میں جموں وکشمیر میں 'انویسٹرز سمٹ' منعقد کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سمٹ میں بیرونی ریاستوں کے صنعتکار اور نجی اداروں کے مالکان حصہ لے رہے ہیں جس دوران انکو جموں و کشمیر میں سرکاری زمین کی دستیاب ہونے کی جانکاری دی جائے گی تاکہ وہ صنعت اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کر سکے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.